شلپا شیٹی بولی ووڈ میں واپسی کیلئے تیار

0
170

بھارتی  اداکارہ شلپا شیٹی کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے وہ یہ کہ  خوبصورت اداکارہ شلپا شیٹی نے کہا ہے کہ وہ بولی ووڈ میں واپسی کیلئے تیار ہیں ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 43 برس کی شلپا کا کہنا ہے کہ اگر انہیں کسی اچھے کردار کی آفر ہوئی تو وہ پھر سے اداکاری کرنا چاہیں گی ۔

شلپا شیٹی نےکہا ہے کہ بیٹے کی دیکھ بھال کی وجہ سے ان کا اداکاری کو وقت دینا مشکل تھا ، تاہم اب وہ اداکاری کے لئے وقت نکالنے کی پوزیشن میں آ گئی ہیں ۔

یاد رہے کہ شلپا آخری بار 2007 میں فلم ’اپنے‘ میں نظر آئیں تھیں۔

LEAVE A REPLY