صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کاامل کےوالداوراہلخانہ سےاظہارتعزیت

0
99

صدر مملکت عارف علوی کراچی میں ڈکیتی کے دوران پولیس کی مبینہ فائرنگ سے جاں بحق بچی امل کے گھر پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق  صدر مملکت نے امل کے والد اہل خانہ سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔

صدر ڈاکٹرعارف علوی متعلقہ اداروں کو واقعہ کی جلد تحقیقات کاحکم دیتے ہوئے مقتول امل کے لواحقین کو یقین دلایا کہ اس واقعے میں ملوث مجرموں کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا ۔

یاد  رہے کہ  چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں  ثاقب نثار نے  19 ستمبر کوواقعے کا از خود نوٹس لے لیا ہے، کیس کی  سماعت  25 ستمبر کو ہوگی جس کا  نوٹس  ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور آئی جی سندھ کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے :چیف جسٹس کا کراچی میں ڈکیتی کے دوران 10 سالہ ایمل کی ہلاکت کا نوٹس

واضح رہے کہ ڈیفنس ہائوسنگ اتھارٹی کے رہائشی عمر عادل کی معصوم بیٹی امل 13 اگست کو کورنگی روڈ سگنل کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ سے ہلاک ہو ئی تھی ۔

 

LEAVE A REPLY