قائدِعوام یونیورسٹی کرپشن اسکینڈل: دو سابق وائس چانسلروں اور دیگر کیخلاف تحقیقات آخری مراحل میں داخل

0
505

نوابشاہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی کے نام سے منسوب قائدِعوام یونیورسٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے دو سابق وائس چانسلرز علی بخش سومرو اور عبدالکریم بلوچ کے خلاف کرپشن کی تحقیقات آخری مرحلے میں داخل ہوگئیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ یونیورسٹی کے ایک ملازم اللہ ورایو چانڈیو نے وفاقی خفیہ تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو جامعہ میں دو سابقہ وائس چانسلروں کے ادوار میں ہوئی اربوں کی کرپشن کی تحقیقات کیلئے درخواست دی تھی۔

ذرائع کے مطابق درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ سابق وائس چانسلرز علی بخش سومرو، ڈاکٹر عبدالکریم بلوچ، ڈائریکٹر فنانس فضل شیخ، یونیورسٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر شبیر میمن اور خیراللہ قریشی نے یونیورسٹی کو ترقیاتی کاموں اور مختلف آلات کی خریداری میں اربوں روپے کا نقصان پہنچایا۔

مزید پڑھیے: قائدِ عوام یونیورسٹی کے عارضی وائس چانسلر کو ہٹانے کا فیصلہ

یونیورسٹی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ جامعہ کے اسٹور کیپر غلام نبی سومرو کو قانون کی دفعات 109، 420، 471،486 اور پی سی اے-1947 (2) 5 کے تحت ایف آئی اے نے مزید تحقیقات کیلئے اپنی تحویل میں لے لیا۔

اللہ ورایو چانڈیو نے سندھ پوسٹ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے مذکورہ افراد کے خلاف 2017 میں درخواستیں قومی احتساب بیورو (نیب) اور ایف آئی اے کو دی تھیں جن پر ابھی پیش رفت ہوئی ہے اور یونیورسٹی کے ایک اسٹور کیپر نے بینک چالان کی رقوم میں مبینہ خردبرد کی ہے جسکی انکوائری کے لیے ایف آئی اے نے سابق وائس چانسلر علی بخش سومرو، ڈاکٹر کریم بلوچ سمیت دیگر افرا کو بلوایا تھا۔

ورایو چانڈیو نے مزید بتایا ہے کہ مذکورہ تمام افراد کے خلاف جاری انکوائری آخری مراحل میں ہے۔

دوسری جانب علی بخش سومرو، ڈاکٹر عبدالکریم بلوچ، ڈائریکٹر فنانس فضل شیخ، یونیورسٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر شبیر میمن، اسٹور کیپر غلام نبی سومرو اور خیراللہ قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے اوپر لگے تمام الزامات کو مسترد کیا اور کہا کچھ لوگ ان الزامات کی آڑ میں ہماری کردار کشی کررہے ہیں کوئی بھی ادارہ ہمیں سو بار بلائے گا ہم جائیں گے اور غلام نبی سومرو سمیت دیگر کسی بھی شخص یا اسکے افعال کے جواب دہ نہیں۔

مزید پڑھیئے: عارضی وائس چانسلر قائدِ عوام یونیورسٹی نے اہم عہدے پر اپنے قریبی عزیز کو تعینات کردیا

یاد رہے موجودہ وائس چانسلر قائدِعوام یونیورسٹی سلیم رضا سموں بھی کرپشن، بدعنوانی، بے قاعدگیوں اور اختیارات سے تجاوز کرنے کے الزامات کی زد میں ہیں اور انکے خلاف بھی یونیورسٹی میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

رپورٹ و ایڈیٹنگ : مامون علوی

LEAVE A REPLY