گیس کی قیمتوں میں اضافے کی ذمہ دار نون لیگ ہے، غلام سرور

0
68

وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈویژن غلام سرور خان نے کہا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرنا موجودہ حکومت کی مجبوری ہے، لیکن بل میں عوام کو ریلیف دینگے۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر پٹرولیم غلام سرور کا کہنا تھا کہ 142 ارب روپے کا خسارہ تو عوام سے ہی پورا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سوئی سدرن اورسوئی نادرن گیس کمپنیاں 487 ارب کی گیس خریدتی ہیں جبکہ دونوں کمپنیوں کی ریکوری 333 ارب روپے ہے۔

غلام سرور نے کہا کہ سوئی نادرن کا نقصان 104ارب جبکہ سوئی سدرن کا 50 ارب روپے ہے، سابقہ حکومت کی جانب سے بے جا سبسڈی کی وجہ سے ادائیگیوں میں توازن خراب ہوا۔

غلام سرور خان نے کہا کہ  ماضی کے قرضوں کا سود اتارنے کیلئے بھی نئے قرض لینا پڑتا ہے، عوام پر پڑنے والے بوجھ کا افسوس ہے، لیکن ہر جگہ رلیف دیا تو ادارے نہیں چل سکتے۔

وفاقی وزیر نے گیس بل میں رلیف دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جن صارفین کے بیس سے ساٹھ ہزار کے بل آئے ہیں وہ چار یکساں قسطوں میں جمع کراسکتے ہیں تاہم بلوں کا بوجھ عوام کو ہی برداشت کرنا پڑے گا۔

LEAVE A REPLY