اداکار نبیل نے بول ٹی وی سے استعفیٰ دے دیا

0
126

معروف اداکار نبیل ظفرنے بول ٹی وی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

نبیل نے چار سال قبل بول ٹی وی کے صدراور سی ای اوکے طور پر کام کا آغاز کیا تھا اور اس دوران انہوں نے چینل کی بہتری کے لئے بہت سے اقدامات کئے ۔وہ ایک انعامی شو ‘ایسانہیں چلے گا’کی میزبانی بھی کررہے تھے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ نبیل نے انتظامیہ سے بعض اہم معاملات پر اختلافات پر استعفیٰ دیا ہے ۔

بول ٹی وی کی انتطامیہ نے ان کے استعفیٰ کا اعلان کرتے ہوئے ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ہے تاہم اس سلسلے میں تاحال نبیل کا موقف سامنے نہیں آیا۔

یاد رہے کہ نبیل ظفرکا تعلق فیصل آبادسے ہے جنہیں1995میں پی ٹی وی کی مشہور سیریل’دھواں’سے بے پناہ شہرت ملی۔

انہوں نے بعدازاں بہت سے ڈراموں میں کام کیا لیکن اے آروائی کے سٹ کام ‘بلبلے’نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا۔وہ اداکاری کے ساتھ اپنی ذاتی پروڈکشن بھی کرتے رہے۔

LEAVE A REPLY