وزیراعظم عمران خان کی دبئی میں آئی ایم ایف سربراہ سے ملاقات

0
51

دبئی: وزیراعظم عمران خان سے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لوگارڈ نے ملاقات کی ہے۔ 

ملاقات دبئی میں ہونے والی ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کے موقع پر ہوئی۔، اس موقعی پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے۔

ملاقات میں ملکی معاشی صورتحال اور آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ پیکج پر بات چیت کی گئی۔

عالمی مالیاتی ادارے کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لوگارڈ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سے اچھی اور تعمیری ملاقات ہوئی جس میں پاکستان میں حالیہ معاشی ترقی اور مستقبل کے امکانات پر بات چیت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ جاری آئی ایم ایف پروگرام پر بات چیت کے تناظر میں گفت گو ہوئی جس میں ’میں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آئی ایم ایف پاکستان کی مدد کیلئے تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیصلہ کن پالیسیوں اور معاشی اصلاحات کے مضبوط پیکج سے پاکستانی معیشت میں استحکام آئے گا۔

LEAVE A REPLY