ارشاد رنجھانی کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم رحیم شاہ گرفتار

0
248

کراچی: قوم پرست رہنماء ارشاد رنجھانی کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم رحیم شاہ کو پولیس اور حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے ملیر سے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق قوم پرست رہنماء کو کراچی کےعلاقے بھینس کالونی میں مبینہ ڈکیتی کے نام پر جمعرات کو قتل کردیا گیا تھا جس کے بعد سندھ  میں قوم پرست جماعتوں سمیت سول سوسائٹی  نے یوسی چیئرمین رحیم شاہ کے خلاف اور ارشاد  رانجھانی کے حق میں مظاہرہ کیا تھا۔

پولیس اور حساس اداروں نے رحیم شاہ کی گرفتاری کو ابھی ظاہر نہیں کیا ہے البتہ ایس ایس پی ملیر  اب سے کچھ دیر بعد پریس کانفرنس کرینگے ۔

اس سے قبل ارشاد رنجھانی کے قتل پر وزیراعلیٰ  سندھ سمیت آئی جی سندھ نے واقع کا نوٹس لیا تھا۔

واضح  رہے کہ مقتول کا تعلق جئے سندھ تحریک سے تھا۔

LEAVE A REPLY