ارشاد رانجھانی کے قتل کے خلاف کارساز پر تاریخی دھرنا

0
130

کراچی: کراچی کے علائقے بھینس کالونی میں نوجوان ارشاد رانجھانی کے بیہمانہ قتل کے خلاف کارساز پر مختلف تنظمیوں اور سول سوسائٹی کے جانب سے احتجاج کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

دھرنے میں نہ صرف کراچی مگر سندھ کے دیگر شہروں سے بھی بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، جس میں بڑی تعداد نوجوانوں کی تھی، جبکہ وزیر بلدیات سعید غنی اور جی ڈی ای ایم پی ای نصرت سحر عباسی اور دیگر منتخب نمائندے بھی اظہار یکجھتی کے لئے موجود تھے۔

شرکا کا کہنا تھا کہ پولیس نے رحیم شاہ کو گرفتار ضرور کیا ہے پر ابھی تک مجرم قرار نہیں دیا، مقتول ارشاد رانجھانی کا خون ضائع نہیں ہونے دینگے۔

انہوں نے مزید کہا  دن دہاڑے نوجوان کو قتل کرنے والے یوسی چیئرمین کیخلاف پولیس کارروائی کرنے کے بجائے مقتول ارشاد کو ملزم قرار دے رہی ہے۔

انہوں نے مطالبا کیا ہے مقتول ارشاد کو انصاف فراہم کرکے ملزم رحیم شاہ کو پھانسی پر لٹکایا جائے۔

LEAVE A REPLY