نوازشریف کی سزا معطلی کی درخواست، نیب کو نوٹس جاری

0
52

اسلام آباد: العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی سزا معطلی کی درخواستوں پر نیب کو نوٹس جاری کر دیا۔

جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

نوازشریف کے وکیل نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں سزا معطلی کی درخواست واپسی سے متعلق متفرق درخواست دائر پر دلائل میں کہا کہ نوازشریف طبی بنیادوں پر سزا معطلی کی درخواست دینا چاہتے ہیں، پہلے دی گئی درخواست کی بنیاد پر نہیں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ یہ درخواست گزار کا استحقاق ہے وہ درخواست واپس لے سکتا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے نیب کو نوٹس جاری کر دیئے، سماعت منگل کو ہوگی۔

LEAVE A REPLY