ٹرمپ انتظامیہ کا2020 تک ملٹری سپیس فورس قائم کرنے کا ہدف مقرر

0
226

ٹرمپ انتظامیہ نے دو ہزار بیس تک ملٹری سپیس فورس قائم کرنے کا ہدف مقرر کرلیا۔

امریکی نائب صدر مائیک پنس کہتے ہیں روس اور چین مدار میں جدید کارروائیاں کررہے ہیں، خلا میں امریکا کی برتری کو یقینی بنانے کے لیے نئی سپیس فورس کے قیام کا وقت آ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا نے روس اور چین سے مقابلے کے لیے 2020 تک سپیس فورس قائم کرنے کا ہدف مقرر کرلیا۔

امریکی نائب صدر مائیک پنس نے پنٹاگون میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زمین، سمندر، صحراؤں کے بعد خلا نیا میدان جنگ ہوگا۔

امریکی نائب صدر نے مزید کہاکہ روس اور چین تیزی سے خلا میں برتری حاصل کرنے کی جانب گامزن ہیں، جلد ہمارے خلائی نظام کو وہ خطرہ لاحق ہو گا جو اس سے پہلے نہیں ہوا، وقت آگیا ہے کہ سپیس فورس قائم کی جائے۔

انھوں نے مزید کہاکہ خلائی فورس کے قیام کیلئے کانگریس کی منظوری درکار ہے ، متعدد اراکین کانگریس نے اس منصوبے پر آنے والے تخمینے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

 مائیک پینس کی تقریر کے بعد صدر ٹرمپ نے خلائی فوج سے متعلق ٹویٹ کرکیا اور وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کو معلوم ہے کہ خلا قومی سلامتی کے لیے بہت اہم ہے۔

ادھر روس اور چین بھی جدید ترین ہتھیار بنا چکے ہیں، روس پہلے ہی خبردار کرچکا ہے کہ امریکا نے خلائی ہتھیاروں کی دوڑ شروع کی تو روس بھی اپنے قدم پیچھے نہیں ہٹائے گا ۔

LEAVE A REPLY