لندن میں کلثوم نواز کی نمازجنازہ ریجنٹ پارک مسجدمیں ادا

0
170

لندن: سابق خاتون اول اور نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی نماز جنازہ ریجنٹ پارک مسجد میں ادا کردی گئی۔

کینسر جیسی موذی بیماری سے لڑتے ہوئے وفات پا جانے والی سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی نمازہ جنازہ لندن کی ریجنٹ پارک مسجد میں ادا کی گئی ۔

سابق خاتون اول کی نمازہ جنازہ میں ان کے صاجزادے حسن،حسین نواز ، مسلم لیگ کے صدر شہبازشریف ، سابق ن لیگی رہنما چوہدری نثار سمیت دیگرعزیز و اقارب نے شرکت کی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز 11 سمتبر کو طویل علالت کے بعد دوران علاج لندن کے نجی اسپتال میں انتقال کرگئی تھیں۔

نمازہ جنازہ کی ادائیگی کے بعد ان کی میت آج ہی پاکستان روانہ کردی جائی گی۔ کلثوم نواز کے جسد خاکی کو لیکر اسماء نواز، شہباز شریف ، ذکریا حسین، عثمان ڈار، حلیمہ ڈار، ڈاکٹر عدنان خان، فیصل ٹوانہ، ڈاکٹر آصف بیگ مرزا، ڈاکٹر خالد حفیظ، سائرہ صالح بٹ، نرگس طاہرہ، صائمہ طارق اور صلاح الدین بٹ پاکستان آئیں گے۔

رپورٹس کے مطابق حسن ، حسین نواز اور اسحاق ڈٓار میت کے ہمراہ پاکستان نہیں آئیں گے ۔

پاکستان میں کلثوم نواز کی نماز جنازہ جمعہ کوشام 5 بجے لاہور میں شریف میڈیکل سٹی میں ادا کی جائے گی جبکہ رسم قل اتوار کو عصر سے مغرب تک جاتی امراءمیں ہوگی۔

LEAVE A REPLY