ایشیاکپ: بنگلہ دیش کے ہاتھوں سری لنکا کو شکست

0
505

دبئی: ایشیا کپ 2018 کے افتتاحی میچ میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 137 رنز سے شکست دے کر کامیابی حاصل کرلی۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے 14ویں ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 261 رنز بناکر سری لنکا کو جیت کے لیے 262 رنز کا ہدف دیا۔

ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی جانب سے اننگ کا آغاز اپل تھرنگا اور کوسال مینڈس نے کیا۔ لیکن بنگلہ دیشی بولرز کے آگے اچھی شروعات نہیں کرسکے اور 22 رنز کے مجموعی اسکور پر کوسال مینڈس بغیر کوئی رن بنائے مستفیض الرحمن کی گیند پر ایل بی ڈیبلیو آؤٹ ہوگئے۔

سری لنکا کی جانب سے دوسری وکٹ اپل تھرنگا کی گری جو 27 رنز بناکر کپتان مشرفی مرتضیٰ کی گیند پر آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔ ان کے بعد آؤٹ ہونے والے بلے باز دھننجیا ڈی سلوا تھے جو بنا رن بنائے مشرفی مرتضیٰ کی گیند پر ایل بی ڈیبلیو آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا کا چوتھا نقصان کوسال پریرہ کا ہوا جو 11 رنز بناکر مہدی حسن مرزا کی گیند پر ایل بی ڈیبلیو آؤٹ ہوئے۔ پانچواں نقصان دسون شانکا کا ہوا جو 7 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا کی جانب سے چھٹی وکٹ کپتان اینجلیو میتھیوز کی گری جو 16 رنز بناکر روبیل حسین کی گیند پر ایل بی ڈیبلیو آؤٹ ہوئے۔ ان کے بعد آؤٹ ہونے والے بلے باز تھسارہ پریرہ تھے جو 6 رنز بناکر مہدی حسن مرزا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا کا آٹھواں نقصان سرنگا لکمل کا ہوا جو 20 رنز بناکر مستفیض الرحمن کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ نویں وکٹ دلرووان پریرہ کی گری جو 29 رنز کی اننگ کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ سری لنکا کا آخری نقصان امیلا اپونسو کا ہوا جو شکیب الحسن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے مشرفی مرتضیٰ، مستفیض الرحمن اور مہدی حسن مرزا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شکیب الحسن، مصدق حسین اور روبیل حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

14ویں ایشیا کپ کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کے کپتان مشرفی مرتضیٰ نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے اننگ کا آغاز تمیم اقبال اور لٹن داس نے کیا۔ لیکن دونوں کھلاڑی اپنی ٹیم کو اچھی شروعات نہیں دے سکے۔ لیستھ ملنگا نے پہلے ہی اوور میں حریف ٹیم کے دو بلے بازوں کو پویلین کو راستہ دیکھایا۔

بنگال ٹائیگرز کا پہلا نقصان لٹن داس کا ہوا جو کوئی رن نہیں بنا سکے اور لیستھ ملنگا کی گیند پر کوسال مینڈس کے ہاتھوں کیچ  آؤٹ ہوگئے ان کے بعد آنے والے بلے باز شکیب الحسن تھے جو پہلی ہی گیند پر ملنگا کا شکار ہوئے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے تیسرا نقصان محمد متھن کا ہوا جو 63 رنز کی شاندار اننگ کھیلنے کے بعد ملنگا کی گیند پر کوسال پریرہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

بنگال ٹائیگرز کا چوتھا نقصان محمود اللہ کا ہوا جو 1 رن بناکر امیلا اپونسو کی گیند پر دھننجیا ڈی سلوا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ پانچواں نقصان مصدق حسین کا ہوا وہ بھی ایک رن بناکر ملنگا کا شکار ہوئے۔

بنگلہ دیش کی چھٹی وکٹ مہدی حسن مرزا کی گری جو 15 رنز بناکر سرنگا لکمل کی گیند پر ان ہی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ ساتھواں نقصان کپتان مشرفی مرتضیٰ کا ہوا جو 11 رنز بناکر دھننجیا ڈی سلوا کی گیند پر اپل تھرنگا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

بنگال ٹائیگرز کی جانب سے آٹھویں وکٹ روبیل حسین کی گری جو 2 رنز بناکر دھننجیا ڈی سلوا کی گیند پر ایل بی ڈیبلیو آؤٹ ہوئے۔ نویں وکٹ مستفیض الرحمن کی گری جو 10 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے۔ بنگلہ دیش کی آخری وکٹ مشفیق الرحیم کی گری جو 144 رنز کی شاندار اننگ کھیلنے کے بعد تھسارہ پریرہ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا کی جانب سے لیستھ ملنگا نے 4 ، دھننجیا ڈی سلوا نے 2 ، سرنگا لکمل، امیلا اپونسو اور تھسارہ پریرہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بنگلہ دیش اسکوارڈ

مشرفی مرتضیٰ (کپتان) تمیم اقبال، لٹن داس، شکیب الحسن، مشفیق الرحیم، محمد متھن، محموداللہ، مصدق حسین، مہدی حسن مرزا، روبیل حسین اور مستفیض الرحمن شامل تھے۔

سری لنکا اسکوارڈ

اینجلیو میتھیوز (کپتان) اپل تھرنگا، دھننجیا ڈی سلوا، کوسال پریرہ، کوسال مینڈس، تھسارہ پریرہ، دسون شانکا، لیستھ ملنگا، سرنگا لکمل، امیلا اپونسو اور دلرووان پریرہ شامل تھے۔

خیال رہے کہ ایشیا کپ 2018 میں پاکستان، بھارت، سری لنکا ، بنگلہ دیش، افغانستان اور ہانگ کا نگ کی ٹیمیں ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہی ہیں۔

LEAVE A REPLY