قانون کےمطابق جوبچےپاکستان میں پیداہوتےہیں شہریت ان کاحق ہے ، وزیراعظم

0
162

وزیراعظم  عمران  خان نے مہاجرین کو شہریت دینے سے متعلق اسمبلی سے تجاویز مانگتے ہوئے کہا ہے کہ قانون کےمطابق جوبچےپاکستان میں پیداہوتےہیں شہریت ان کاحق ہے۔
وزیراعظم عمران خان  نےقومی اسمبلی  کے اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ اخترمینگل کےساتھ افغان مہاجرین پرمعاہدہ ہواہے،مہاجرین کی واپس ہونی چاہیےیہ معاہدےمیں شامل ہے۔

وزیر اعظم نے کہاکہ کراچی میں رہنےوالوں کےحقوق بھی سلب ہورہےتھے، کراچی میں اس وجہ سے بنگالی مہاجرین طویل عرصےسےپاکستان میں رہ رہےہیں،عالمی قوانین کےتحت ان کوزبردستی بےدخل نہیں کیاجاسکتا ۔

انھوں نے مزید کہاکہ انسانیت کےناطےان کوپاکستان کی شہریت ملنی چاہیے،قانون کےمطابق جوبچےپاکستان میں پیداہوتےہیں شہریت ان کاحق ہے،یورپ میں بھی مہاجرین کوشہریت دی جاتی ہے ۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کراچی کےا ندر اسٹریٹ کرائم بڑھنے کی وجہ یہی ہے کہ جو یہاں پیدا ہوئے انہیں نوکریاں نہیں مل رہیں، ان کے بچے اسکول نہیں جاسکتے، کراچی میں کئی سال سےلوگ رہ رہے ہیں ان کو شہریت نہیں ملتی، ہم نہ ان کو ملک سے باہر بھیج سکتے ہیں اور نہ ہی وہ یہاں کے شہری ہیں، ہماری ہر سوسائٹی میں یہ شدید مسائل آنے والے ہیں۔

LEAVE A REPLY