مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کا ظلم و ستم ، ماتمی جلوسوں پر پابندی عائد

0
279

مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کا ظلم و ستم قابض انتظامیہ نے محرم  الحرام کے ماتمی  جلوسوں پر پابندی عائد کر دی ۔

سری نگر سمیت  کئی اضلاع میں  کرفیو نافذ کرتے ہوئے  جگہ جگہ خاردار تاریں  اور  رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں اور فوج اور پولیس کی  بھاری نفری بھی  تعینات کردی گئی ہے متعدد مذہبی رہنماؤوں کو گرفتار کر لیا گیاہے ۔

میڈیا ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے سری نگر کے مختلف علاقوں میں بھارتی فورسز کی اضافی نفری تعینات کردی ہے ۔قابض بھارتی حکام نے مقبوضہ کشمیر میں محرم الحرام کے جلوس روکنے کیلئے رکاوٹیں لگا کر سڑکیں بند کردی ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ محرم الحرام کے جلوس روکنے کیلئے سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے اہم راستے بند کر دیئے گئے ہیں ۔

LEAVE A REPLY