وزیرریلوےشیخ رشید احمد کا3نئی ٹرینیں چلانےکااعلان

0
166

وزیرریلوےشیخ رشید احمد نے 3نئی ٹرینیں چلانےکااعلان کردیا ۔

وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ریلوےمیں ریزرویشن آفسزرات12بجے تک کھلیں رہیں گے۔

شیخ رشید نے کہاکہ ریلوےمیں10ہزارملازمین کی بھرتی کےلیےوزیراعظم سےدرخواست کی،ریجنل ہیڈکوارٹرزپرواٹر فلٹریشن پلانٹس کےلیےٹینڈرجاری کررہےہیں ۔

انھوں نے مزید کہاکہ ریلوےمیں مانیٹرنگ کےنظام کےلیےنجی شعبےکوبھی شامل کریں گے،ریلوے کاایم ایل ون منصوبہ سی پیک میں شامل ہے،ایم ایل ٹوکامنصوبہ بھی نجی شراکت داری کےلیےپیش کررہےہیں،ریلوےمیں سرمایہ کاری بڑھانےکےلیےکمیٹی قائم کی ہے ۔

شیخ رشید نے مزید کہاکہ دن میں ریلوےہیڈکوارٹرزکوکراچی منتقل کیا جارہا ہے اورریلوے میں مال گاڑیوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ کیا جائےگا ۔

LEAVE A REPLY