پی ٹی آئی رہنماءعثمان ڈارنےخواجہ آصف کی کامیابی کوچیلنج کردیا

0
173

لاہور : پی ٹی آئی رہنماءعثمان ڈارنےخواجہ آصف کی کامیابی کوچیلنج کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما عثمان ڈار نے مسلم لیگ (بن) کے خواجہ آصف کی این اے73سےکامیابی کیخلاف اپیل دائرکردی ۔

عثمان ڈارکی جانب سے الیکشن ٹربیونل میں دائر اپیل میں موقف اختیار کیا ہے کہخواجہ آصف نےکاغذات کےساتھ غیرتصدیق شدہ بیان حلفی جمع کروایا،انھوں نےکاغذات نامزدگی میں اثاثےچھپائے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے الیکشن کمیشن کاعملہ الیکشن ایکٹ پرعملدرآمد میں ناکام رہا،53پولنگ اسٹیشنزکےپولنگ بیگزالیکشن کےاگلےروز جمع کروائےگئے حلقے میں دوبارہ الیکشن کا حکم دیا جائےمقدمہ بازی کےاخراجات خواجہ آصف سےوصول کرنےکاحکم بھی دیاجائے۔

انھوں نے الیکشن ٹربیونل سے استدعا ہے کہ این اے 73 سے خواجہ آصف کی کامیابی ک انوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔

LEAVE A REPLY