سائنس دانوں نے شمسی توانائی سے بجلی بنانے کا سستا طریقہ دریافت کرلیا

0
183

انڈیانا: سائنس دانوں نے شمسی توانائی کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کا سولر پینل کے علاوہ ایک آسان طریقہ دریافت کیا ہے، اس طریقے میں لاگت کا تخمینہ بھی شمسی پینل سے کم ہے۔

نیچر نامی سائنسی جریدے کے مطابق امریکہ کی ایک جامعہ کے ماہرین پر مشتمل ایک ٹیم نے ایک ایسا مادہ دریافت کیا ہے جو شمسی توانائی کو حرارت میں تبدیل کرکے بجلی پیدا کرنے میں مدد گار ثابت ہوسکتا ہے۔

سورج سے حاصل ہونے والی شمسی توانائی کو حرارت اور پھر بجلی میں تبدیل کرنے کے اس عمل میں سائنسی ماہرین نے سرامک کو استعمال کیا ہے اور اس عمل میں لاگت کا تخمینہ بھی روایتی طریقے سے کم ہے اور یہ اس کی نسبت زیادہ ماحول دوست ہے۔

سائنس دانوں کا کہنا یہ ہے کہ شمسی توانائی کو سولر پینل کے ذریعے پیدا کرنے کے عمل میں بیٹریوں کا اور ٹربائین کا استعمال کیا جاتا ہے جس پر لاگت زیادہ آتی ہے۔

جبکہ اس ٹیکنالوجی میں سرامک شیٹس کی مدد سے پرانی ٹیکنالوجی کی بجائے حرارتی و برقی توانائی میں با آسانی اور انتہائی کم قیمت میں بنانے میں مدد ملے گی۔

LEAVE A REPLY