لاہور تا کاشغر پاک چین بس سروس 3 نومبر سے شروع ہوگی

0
168

اسلام آباد: لاہور سے کاشغر تک پاک چین بس سروس 3 نومبر سے شروع ہو گی، یہ سروس ایک نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کی طرف سے شروع کی جارہی ہے، بس کا یک طرفہ کرایہ 13 ہزار جبکہ واپسی ٹکٹ کے ساتھ 23 ہزار روپے ہو گا، یہ بس شمالی پاکستان کے راستے 30 گھنٹوں میں کاشغر پہنچے گی۔

کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد انور کے مطابق یہ بس سروس پاکستان اور چین کے درمیان دوستانہ تعلقات کو فروغ دے گی۔

اس سروس سے مقامی افراد کو روزگار کے نئے مواقع میسر آسکیں گے۔انہوں نے کہاکہ بس سروس میں مسافروں کی حفاظت کے لئے خفیہ کیمروں اور سکیورٹی کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بس سروس لاہور سے کاشغر تک ہفتہ میں چار دن کا شیڈول جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق لاہور سے روانگی ہفتہ، اتوار، پیر اور منگل کو جبکہ کاشغر سے روانگی منگل، بدھ، جمعرات اور جمعہ کو ہوگی۔

اے پی پی

LEAVE A REPLY