ٹھٹھہ: حاجی علی حسن زرداری نے بند پڑے اسکول کھلوادیئے

0
537

ٹھٹھہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے رکنِ سندھ اسمبلی برائے پی ایس-78 گھوڑا باری ٹھٹہ حاجی علی حسن زرداری نے بند پڑے سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کا تقرر کروادیا۔

ذرائع کے مطابق گورنمنٹ پرائمری اسکول رئیس شیر محمد لاشاری، گورنمنٹ پرائمری اسکول ابو بکر میمن اور گورنمنٹ پرائمری اسکول الہڈنو پنھور میں استادوں کا تقرر کروایا گیا۔

متعلقہ اسکولوں کے نواہی دیہات کے رہائشیوں نے حاجی علی حسن زرداری کے اس عمل پر انکا شکریہ ادا کیا مقامی
لوگوں کا کہنا یہ تھا کہ حاجی علی حسن زرداری نے بچوں کے مستقبل کا سوچتے ہوئے انتہائی غیر معمولی کام کیا ہے اور جب سے حاجی علی حسن زرداری نے الیکشن جیتا ہے انہوں نے علاقے کے دیرینہ مسائل پر خاصی توجہ دی ہے جس پر ہم انکے مشکور ہیں۔

حاجی علی حسن زرداری اپنے حلقے میں تیزی سے ترقیاتی کام کروانے کے خواہاں ھیں۔

سندھ پوسٹ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں کی حالت انتہائی قسم پرسی سے گھری ہوئی ہے ایسے حالات میں پیپلز پارٹی انہیں کبھی بھی نہیں چھوڑ سکتی۔ ساحلی پٹی کے لوگوں نے مجھ پر اپنے ووٹ کے ذریعے جو احسان کیا ہے میں اسے کبھی بھلا نہیں سکتا۔

واضح رہے کہ حاجی علی حسن زرداری نے گذشتہ ماہ سندھ حکومت سے کوسٹل ھائی وے کے لیے بھی خطیر رقم منظور کروائی ہے جس پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ھے۔

LEAVE A REPLY