کراچی: صدر کے علاقے میں غیر قانونی تجاوزات مسمار، دکانداروں کا سخت احتجاج

0
334

کراچی: سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف صدر کے علاقے میں اینٹی انکروچمنٹ سیل نے آپریشن کیا ہے جبکہ دکانداروں کی جانب سے انتظامیہ کو سخت مزاہمت کا سامنا ہے۔

اینٹی انکروچمنٹ سیل کی ٹیم نے پولیس اور رینجرز کی مدد سے ایمپریس مارکیٹ، ریگل چوک، پاسپورٹ آفس اور اس سے ملحقہ علاقوں میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔

تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران ٹیم نے دکانوں کے باہر غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی تجاوزات اور پتھاروں کو مسمار کردیا۔

دوسری جانب انتظامیہ نے صدر پارکنگ پلازہ کے اطراف میں قائم کردہ غیر قانونی دکانوں کو بھی مسمار کیا جس پر دکان داروں نے احتجاج کرتے ہوئے ایمپریس مارکیٹ سے پارکنگ پلازہ جانے والا راستہ بند کردیا۔

واضح رہے کہ آپریشن سے قبل اینٹی انکروچمنٹ سیل نے علاقے بھر میں بینرز آویزاں کرکے دکانداروں سے اپیل کی تھی کہ وہ فوری طور پر تجاوزات رزاکارانہ طور پر غیر قانونی تجاوزات مسمار کردیں بصورت دیگر سخت کاروائی کی جائے گی۔

LEAVE A REPLY