اگر لوگوں کو روزگار دینا گناہ ہے تو یہ جرم ہم بار بار کریں گے: آصف علی زرداری

0
217

نواب شاہ: سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ، مجھے پھنسانے کی کوششیں کی جارہی ہیں، اگر لوگوں کو کو روزگار دینا جرم ہے ہے تو یہ جرم ہم بار بار کریں گے اور اس لئے اگر جیل جانا پڑا تو میں تیار ہوں۔

نواب شاہ سید ہاؤس میں عشائیے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن پر عمل پیرا ہیں اور عوام کی خدمت میں مصروفِ عمل ہیں، میری سیاست میں ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ سیاسی کارکن نا مارے جائیں اور ناہی جیلوں میں ڈالے جائیں، اگر لوگوں کو نوکریاں دینا جرم ہے تو یہ جرم ہم بار بار کرتے رہیں گے اور اس لیے اگر مجھے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈالنا چاہتے ہیں تو میں جیل جانے کے لیے تیار ہوں۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ نیب کے سخت قانون کی وجہ سے وزراء اور افسران پریشانی کا شکار ہیں، مجھے بھی پھنسانے کی کوششیں کی جارہی ہیں، جیل کاٹنا بھی حوصلے کا کام ہے کیونکہ جیل بھی ایمانداری سے کاٹی جاتی ہے لیکن سیاسی بنیادوں پر کسی کو جیل نہیں جانا چاہیئے، جس طرح مجھے بھیجا گیا۔

LEAVE A REPLY