کراچی میں ہنگاموں سے نبرد آزما ہونے کیلئے اینٹی رائٹس فورس کا قیام

0
165

کراچی: کراچی پولیس نے ہنگاموں، دھرنوں اور خلافِ قانون اجتماعوں سے نمٹنے کے لیے عالمی طرز کی انسداد فسادات فورس تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا۔

اینٹی رائٹس فورس کو زونل سطح پر تشکیل دیا گیا ہے جس کی کمان زونل ڈی آئی جیز کے پاس ہوگی، فورس کا مقصد شہرِ قائد میں کسی بھی قسم کے ہنگامی حالات پر قابو پانا ہے۔

اینٹی رائٹس فورس کی تعارفی تقریب گارڈن پولیس ہیڈکوارٹر میں منعقد کی گئی، جس میں کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر احمد شیخ سمیت دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔

کراچی پولیس چیف نے تمام شرکاء کو فورس کا تعارف پیش کیا اور اسکی افادیت سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

اس فورس میں ابتدائی طور پر 357 اہلکار شامل ہوں گے جس کو جلد ہی ایک ہزار اہلکاروں تک لے جایا جائے گا۔ تینوں زون کے 150 سے زائد اہلکاروں کو بین الاقوامی طرز کے گیس ماسک سمیت دیگر جدید آلات سے مسلح کردیا گیا ہے۔

انسداد فسادات فورس کراچی میں ہنگاموں، ریلیوں اور احتجاج کو روکنے کے لیے استعمال کی جائے گی۔

ایڈیشنل آئی جی امیر احمد شیخ کے مطابق جوانوں کو احتجاج اور ریلیوں سے نمٹنے کے لیے حکمتِ عملی سے نمٹنے کی ٹریننگ دی جارہی ہے۔

LEAVE A REPLY