مسجد، مندر اور کلیسا ایک ساتھ، مذہبی ہم آہنگی کی ایک عمدہ مثال

0
347

ویب ڈیسک: صوفیوں کی سرزمین سندھ جو کہ ہمیشہ سے امن، محبت، بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کا گہوارہ رہی ہے اسکا ایک ضلع جیکب آباد ہے جہاں ایک مسجد، مندر اور ایک کلیسا ایک ساتھ واقع ہیں۔

سوشل میڈیا کے توسط سے حاصل کی گئی ایک تصویر میں آپ مسجد، مندر اور کلیسا کو ایک ساتھ دیکھ سکتے ہیں۔

سندھ کے لوگ محبت کرنے والے اور مہمان نواز ہونے کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے کے مذہبی عقائد کا احترام کرنے والے ہیں۔

سندھ نے سچل، سامی شاہ لطیف اور شاہ عبدالکریم جیسے صوفیوں کو جنم دیا ہے۔

سندھ میں رحمت کا فرشتہ بن کر آئے ان صوفیوں نے ہمیشہ امن، محبت، بھائی چارے اور مذہبی رواداری کا درس دیا ہے۔

LEAVE A REPLY