سندھ سمیت پاکستان بھر میں مقیم ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار دیوالی منا رہی ہے

0
245

ویب ڈیسک: دنیا بھر کی طرح پاکستان بالخصوص سندھ میں مقیم ہندو برادری بھی آج اپنا مذہبی تہوار دیوالی منا رہی ہے۔

دیوالی کا تہوار ہندو مذہب میں روشنی کا اندھیروں پر فتح کا دن ہے، اسکو روشنیوں کا تہوار بھی کہا جاتا ہے۔

اس تہوار کے موقع پر ہندو برادری اپنے گھروں اور کاروباری مراکز کو روشنیوں سے مزیّن کرتے ہیں۔ دیوالی کا تہوار ہر سال خزاں کے موسم میں منایا جاتا ہے۔

واضح رہے کے گزشتہ روز سندھ کے وزیرِ اعلیٰ کی جانب سے اس تہوار کے موقع پر تمام ہندو برادری کے لیے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔

بلاول بھٹو زرداری سمیت مختلف سیاسی رہنماؤں کی جانب سے ہندو برادری کے لیے انکے مذہبی تہوار دیوالی پر مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔

یاد رہے کہ سندھ پاکستان کا وہ واحد صوبہ ہے جہاں ہندو میرج بل بھی منظور کیا گیا ہے جسکا ہندو برادری کی جانب سے خیر مقدم بھی کیا گیا۔

LEAVE A REPLY