دادو: تیز رفتار مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم، 8 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی

0
215

دادو: پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع میں انڈس ہائی وے پر ایک مسافر کوچ ٹرالر سے ٹکرا گئی، حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق اور 30 کے قریب زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق دادو ضلع کے علاقے مخدوم بلاول کے قریب یہ حادثہ اس وقت رونما ہوا جب لاڑکانہ سے کراچی جانے والی ایک تیز رفتار مسافر کوچ ایک ٹرالر سے ٹکرا گئی۔

ہلاک اور زخمی ہونے والے تمام افراد کو دادو کے سول اسپتال منتقل کیا گیا، زخمیوں میں سے 4 کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

زخمیوں میں 4 خواتین اور 6 بچے بھی شامل ہیں، دوسری جانب ذرائع نے یہ بتایا ہے کہ ایک زخمی جسکی حالت تشویشناک بتائی جارہی تھی کو حیدرآباد منتقل کیا گیا۔

حادثے کے فوراً بعد ٹرالر کا ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوگیا۔

LEAVE A REPLY