جامعہ سندھ کرپشن اسکینڈل: اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ نے تحقیقات مکمل کرلیں

0
180

کراچی: اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ نے سندھ یونیورسٹی کرپشن اسکینڈل کی تحقیقات مکمل کر لیں۔ اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کے تفتیشی افسر نے بتایا ہے کہ وائس چانسلر جامعہ سندھ فتح محمد برفت کے خلاف لگائے گئے کرپشن کے الزامات ثابت ہوگئے ہیں اور انکے خلاف اپنی سفارشات وزیرِ اعلیٰ کو بھجوا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سفارش کریں گے کہ انکے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔

وائس چانسلر اور انتظامیہ کے دیگر 15 ملازمین پر ناجائز بھرتیوں، اختیارات کے ناجائز استعمال اور یونیورسٹی کے مالی معاملات میں خورد برد کا الزام تھا۔

واضح رہے کہ جامعہ سندھ کے وائس چانسلر فتح محمد برفت کے اوپر اختیارات کے ناجائز استعمال اور جامعہ کے فنڈز میں خورد برد کا الزام لگایا گیا تھا۔

الزامات کی خبر سندھ پوسٹ کے پلیٹ فارم سے پھیلنے کے بعد وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ سندھ کو ہدایات جاری کی تھیں کہ معاملے کی تفصیلی جاچ کر کے رپورٹ جمع کروائی جائے۔

جسکے بعد اینٹی کرپشن دیپارٹمنٹ نےجامعہ سندھ یونیورسٹی پر چھاپہ مار کر ریکارڈ اپنے تحویل میں لے لیا تھا۔

LEAVE A REPLY