وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 2 روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

0
197

اسلام آباد: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔

وزیرِ خارجہ اپنے دورے کے دوران ‘سربنی یاس فورم’ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

شاہ محمود قریشی یو اے ای میں اپنے ہم منصب سمیت میزبان ملک کے دیگر اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے، وزیرِ خارجہ دوسرے ممالک سے آئے مندوبین سے بھی ملاقات کریں گے۔

متحدہ عرب امارات کی وزیرِ خارجہ کی جانب سے منعقدہ فورم میں کئی ممالک کے مندوبین شرکت کریں گے جہاں مشرقِ وسطیٰ سے جڑے مسائل سمیت دیگر اہم امور زیرِ غور آئیں گے۔

LEAVE A REPLY