وزیرِ اعظم کا بیل آؤٹ پیکج دینے پر متحدہ عرب امارات کی حکومت کا شکریہ

0
186

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات کی طرف سے ملنے والے بیل آؤٹ پیکج پر یو اے ای حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئیٹ میں وزیرِ اعظم نے کہا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دینے پر میں متحدہ عرب امارات کی حکومت کا تہہِ دل سے مشکور ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مشکل کی ہر گھڑی میں متحدہ عرب امارات کی حکومت نے پاکستان کا ساتھ دیا ہے جو کہ لائقِ تحسین ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے پاکستان کے اکاؤنٹ میں 3 ارب ڈالر کا بیل آؤٹ پیکج جمع کروانے کا اعلان کیا ہے۔

LEAVE A REPLY