انڈونیشیا: سونامی کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 429 سے تجاوز کرگئی

0
185

جکارتہ: آبادی کے لحاظ سے دنیا کے سب سے بڑے مسلمان ملک انڈونیشیا میں سونامی کی تباہ کاریوں کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 429 تک جاپہنچی ہے جبکہ مزید لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا اور جاوا میں آتش فشاں کے پھٹنے کے باعث آنے والے سونامی نے آس پاس کی کئی آبادیوں کو ملیا میٹ اور ہزاروں لوگوں کو بے گھر کردیا ہے۔

سونامی سے متاثرہ علاقوں میں املاک مکمل طور پر تباہ ہونے کے ساتھ ساتھ 429 افراد اب تک لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا امکان بھی رد نہیں کیا جاسکتا۔

سونامی سے متاثرہ علاقں میں لاپتہ افراد کی تلاش اور سرچ آپریشن جاری ہے انڈونیشین ڈیزاسٹر ایجنسی کے مطابق 150 سے زائد افراد اب بھی لاپتہ ہیں جبکہ 16 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل کیا جاچکا ہے۔

دوسری جانب آس پاس کے علاقوں میں مقیم لوگوں کو بھی بھی مزید سونامی لہروں کے پیشِ نظر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ 26 دسمبر 2004 ک2 بھی سماٹرا میں ہولناک سونامی آیا تھا جسکی وجہ سے دو لاکھ ستائیس ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔

LEAVE A REPLY