آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں اور برف باری کا امکان: محکمہ موسمیات

0
76

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں، برف باری اور دھند پڑنے کا امکان ہے۔

ملک کے بالائی علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بعض میدانی علاقوں، بالائی سندھ اور پشاور ڈویژن میں صبح کے اوقات میں دھند چھائی رہی جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔

سب سے کم درجہ حرات سکردو میں منفی 10، گوپس میں منفی9، استور میں منفی 6، کالام میں منفی 5، بگروٹ، گلگت میں منفی 3، مالم جبہ، پاراچنار، ہنزہ، چترال، راولاکوٹ میں منفی 2، لوئر دیر، مری، قلات، ژوب، گڑھی دوپٹہ اور کوئٹہ میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

LEAVE A REPLY