ملک بھر میں سردی کی لہر، پنجاب کے مختلف شہر دھند کی زد میں

0
76

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بعض میدانی علاقوں، بالائی سندھ اور پشاور ڈویژن میں صبح کے اوقات میں دھند پڑی اورملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا ہے۔

اسی طرح جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں بارش سے درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ہے۔

اے پی پی

LEAVE A REPLY