ملک بھر میں شدید سردی کی لہر، پنجاب کے مختلف شہر دھند کی زد میں

0
89

اسلام آباد: پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کی وجہ سے ملتان خانیوال موٹروے ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے جبکہ میدانی علاقوں کو دھند نے اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی ہے۔

ملتان خانیوال موٹروے کو بند کر دیا گیا۔ جمعہ کو لاہور، اسلام آباد، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، اور کوئٹہ سمیت چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

موٹر وے پولیس کے ترجمان کے مطابق چچہ وطنی، میاں چنوں، لودھراں، بہاولپور، احمد پور شرقیہ سمیت دیگر علاقوں میں دھند چھائی ہوئی ہے۔

ملتان خانیوال موٹروے کو شدید دھند کی وجہ سے ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔ موٹروے پولیس کی جانب سے شہریوں کو فوگ لائٹس کے استعمال کرنے اور غیرضروری سفر سے گریز کی ہدایات کی گئی ہیں۔

اے پی پی

LEAVE A REPLY