آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں اور برف باری کا امکان: محکمہ موسمیات

0
108

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، لاہور ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں، سرگودھا، ساہیوال اور گوجرانوالہ ڈویژن میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو مری، گلیات، مالاکنڈ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برف باری کا بھی امکان ہے۔

اتوار کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پربارش اورپہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوئی۔

پنجاب کے میدانی علاقے اور بالائی سندھ دھند کی لپیٹ میں رہے۔

سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں 4 ملی میٹر، سیدوشریف، پاراچنار 2، بالاکوٹ اور دیر میں ایک ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

اس دوران شمالی علاقہ جات اور مری میں برف باری بھی ہوئی ہے۔

اے پی پی

LEAVE A REPLY