ملک بھر میں سردی کی لہر، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے متعدد علاقے دھند کی لپیٹ میں

0
76

اسلام آباد: پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند کی وجہ سے حد نگاہ انتہائی کم ہو گئی۔

قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر دھند کے باعث حدنگاہ انتہائی کم ہونے سے موٹروے ایم ٹو لاہور سے شیخو پورہ اور ایم ون رشکئی سے پشاور اور ایم تھری پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد اور گوجرہ تک بند کر دی گئی ہے۔

موٹر وے پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملک کے میدانی علاقوں میں دھند کے باعث شاہراہوں، موٹر ویز پر حدنگاہ کم ہونے کی وجہ سے ایم ون رشکئی سے پشاور تک ایم ٹو لاہور سے شیخوپورہ تک اور ایم تھری پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد اور گوجرہ تک ٹریفک کے لئے بند کر دی گئی ہے۔

انہوں نے دوران سفر گاڑیوں پر فوگ لائٹس استعمال کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان کے مطابق نیشنل ہائی وے پر بھی بعض مقامات پر دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے اور ٹریفک کے بہاﺅ میں مشکلات پیش آئیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ سفر سے قبل یا دوران سفر ہیلپ لائن 130 یا ہمسفر ایپ سے بھی رہنمائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

اے پی پی

LEAVE A REPLY