محکمہ موسمیات نے آئندہ 48 گھنٹوں میں مزید بارشوں اور برفباری کی پیش گوئی کردی

0
164

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں اور پہاڑوں پر برف باری کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کردی۔

پاکستان میٹرولوجکل ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ مغرب سے داخل ہونے والی ہواؤں کے سبب آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان، مالاکنڈ، مری، ہزارہ ڈویژن، کشمیر اور گلیات میں برف باری کا امکان ہے جبکہ ملتان، بہاولپور،ساہیوال، ڈیرہ غازی خان اور سکھر ڈویژن سمیت مختلف مکامات پر بارش کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے ذرائع کے مطابق صوبائی دارالحکومت سمیت سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب گلگت بلتستان کے علاقے ہنزہ میں برفباری کا سلسلہ مسلسل دو روز سے جاری ہے اب تک موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق چھ انچ تک برف پڑچکی ہے جبکہ بگروٹ کے علاقے میں برفباری کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔

LEAVE A REPLY