کراچی اور لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان، بالائی علاقوں میں پہاڑوں نے برف کی چادر اوڑھ لی

0
142

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان ہے۔

جبکہ شمالی علاقہ جات کے حصوں میں برف باری کا بھی امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہا تاہم کوہاٹ، پشاور ڈویژن اور گلگت بلتستان میں جند ایک مقامات پر ہلکی بارش اور برف باری کے باعث پہاڑوں نے برف کی چادر اوڑھ لی۔

سب سے زیادہ بارش پارہ چنار میں 4، بگروٹ 1 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سب سے کم درجہ حرارت سکردو، کالام میں منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

LEAVE A REPLY