آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کی حکمرانی برقرار

0
129

دبئی: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری پاکستان کی پہلے نمبر پر حکمرانی برقرار۔

آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق بلے بازوں کی رینکنگ میں پاکستانی بلے باز بابر اعظم پہلے نمبر پر براجمان۔

دوسری جانب آسٹریلوی بلے باز کولن منرو دوسرے جبکہ آسٹریلیا ہی کے ایرون فنچ رینکنگ میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

ٹاپ ٹین بلے بازوں میں پاکستان کے فخرزمان پانچویں نمبر پر ہیں جبکہ اسکے بعد پاکستان کا کوئی بھی بلے باز ٹاپ ٹوینٹی میں بھی موجود نہیں۔

بالز رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان پہلے، پاکستان کے شاداب خان دوسرے جبکہ بہارتی بالر کلدیپ یادیو تیسرے نمبر پر ہیں۔

ٹاپ ٹین بالرز کی فہرست میں پاکستان کے فہیم اشرف 8 ویں، عماد وسیم 9 ویں نمبر پر ہیں جبکہ اسکے بعد پاکستان کا کوئی بھی بالر ٹاپ ٹوئنٹی رینکنگ میں شامل نہیں۔

LEAVE A REPLY