کراچی تا کوئٹہ سفر کیلئے آرام دہ ‘سلیپنگ بس’ کا آغاز

0
153

کراچی: کوئٹہ تا کراچی سلیپنگ بس سروس کا آغاز کردیا گیا ہے جس سے مسافروں کو دونوں شہروں کے درمیان طویل فاصلے کو طے کرنے میں آسانی کا سامنا ہوگا۔

بس کا یک طرفہ کرایہ 3 ہزار روپے ہوگا جس میں کمپنی کی طرف سے مفت مشروبات اور کھانا اپنے مسافروں کو پیش کیا جائے گا۔

بھرپور سہولیات سے لیس یہ بس ہر دو روز بعد کراچی کے علاقے صدر سے کوئٹہ کے لیے روانہ ہوگی۔

دورانِ سفر مسافر حضرات اپنے بیڈ پر ٹانگیں سیدھی کرکے سونے کے ساتھ ساتھ بیڈ کے سامنے لگی ہوئی ایل ای ڈی پر اپنے پسندیدہ پروگرامز بھی دیکھ سکیں گے۔

اس بس سروس کو متعارف کروانے والے کریم داد نے اپنی سروس کا موٹو ‘سلیپ ویل لو ویل’ رکھا ہے۔

اپنے طرز کی یہ منفرد بس سروس کراچی تا کوئٹہ تک کا سفر دیگر بسوں کے مقابلے میں تین گھنٹے کم میں طے کرسکے گی یعنی دونوں شہروں میں روایتی طور پر 10 گھنٹوں میں طے ہونے والا سفر اب 7 گھنٹوں میں طے ہوسکے گا۔

LEAVE A REPLY