ملک کے مختلف شہروں میں تیز بارش

0
90

کراچی: ملک کے مختلف شہروں میں تیز بارش کی وجہ سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

کراچی کے مختلف علاقوں باالشمول ڈیفنس، ملیر، کورنگی، اختر کالونی، فیڈرل بی ایریا، آئی آئی چندریگر روڈ، گلستانِ جوہر، ایئرپورٹ اور نارتھ ناظم آباد میں رات گئے گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ریکارڈ کی گئی۔

اندرونِ سندھ کے کئی اضلاع باالشمول سکھر، نوابشاہ، میرپور خاص، جیکب آباد سمیت دیگر کئی شہروں میں بھی تیز بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف شہروں اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانولہ، لاہور، خیبر پختونخوا، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور برف باری ہوئی۔

بارش کے بعد اکثر شہروں میں بجلی کی فراہمی بھی تعطل کا شکار رہی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغرب سے آنے والا بارش کا سسٹم پاکستان میں داخل ہوچکا ہے جس کے بعد 20 اور 21 جنوری کو شہرِقائد اور ملک کے دیگر شہروں میں بارش کا امکان ہے۔

LEAVE A REPLY