پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین ون ڈے کرکٹ سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائیگا

0
251

ڈربن: پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 5 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیمیں ڈربن کے کنگز میٹ کرکٹ گراؤند میں پاکستان وقت کے مطابق شام 4 بجے آمنے سامنے ہوں گی، پاکستان کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

دوسرے میچ کیلئے پاکستانی ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں، فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، کپتان سرفراز احمد، شاداب خان، عماد وسیم، فہیم اشرف، حسن علی اور عثمان خان شنواری پر مشتمل ٹیم جنوبی افریقا کی ٹیم کے سامنے ایکشن میں دکھائی دے گی۔

دوسری جانب جنوبی افریقا کی ٹیم میں ایک یا دو کھلاڑیوں کو تبدیل کیے جانے کا امکان ہے، پروٹیز اسکواڈ میں ہاشم آملہ، ریسی وین ڈیر ڈیسن، کپتان فاف ڈوپلیسی، ایڈین مارکرم، ڈیوڈ ملر، ریزا ہینڈرکس، ہینرچ کلیسن، عمران طاہر، اینڈلے فیلکوایو، تبریز شمسی، کگیسورابادا، ڈیوائن پریٹورائس اور ڈیوائن الیوئیر شامل ہیں۔

LEAVE A REPLY