سابق وزیرِاعظم نواز شریف کا پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں طبی معائنہ

0
213

لاہور: سابق وزیرِاعظم نواز شریف کا پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں طبی معائنہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیرِاعظم کو سخت سیکیورٹی میں کوٹ لکھپت جیل سے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا۔

نواز شریف کی آمد کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر پی آئی سی میں عام مریضوں کا داخلہ بند کردیا گیا۔

ابتدائی طبی رپورٹ کے مطابق نوازشریف کے خون کے نمونے حاصل کیے گئے اور انکا ایکو ٹیسٹ کیا گیا۔ نواز شریف کے دل کے 3 ٹیسٹ کیے گئے جس میں ای سی جی، ایکو اور تھیلیم شامل ہیں۔

ایکو رپورٹ کے مطابق نواز شریف کے دل کا سائز نارمل سے بڑا دکھائی دیا اور دل کی پٹی پر سوزش بھی دیکھی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس احتساب عدالت نے 6 جولائی کو سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کو ایون فیلڈ ریفرنس میں 10 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی، جسے بعد میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے 19 ستمبر کو کالعدم قرار دے کر انکی رہائی کا حکم جاری کیا تھا۔

LEAVE A REPLY