وفاقی حکومت نے نئی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے قیام پر پابندی عائد کردی

0
87

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نئی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے قیام پر پابندی عائد کردی۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے ترجمان کے مطابق 9 جنوری سے نئی آئل کمپنیوں کے قیام پر پابندی عائد کی گئی ہے جسکا اطلاق نئے مقامی سرمایہ کاروں کی طرف سے دی گئی درخواستوں پر ہوگا۔

دوسری جانب اوگرا کو نئی آئل مارکیٹ کمپنیوں کی رجسٹریشن کا کام بھی معطل کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

اوگرا ترجمان کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن اس حوالے سے نیا لائحہ عمل وضح کررہی ہے جسکی باضابطہ منظوری اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) سے لی جائے گی۔

LEAVE A REPLY