پی ٹی وی کرپشن کیس: سپریم کورٹ کا ڈاکٹر شاہد مسعود کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

0
75

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے پی ٹی وی کرپشن کیس میں قید اینکر شاہد مسعود کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

پی ٹی وی کرپشن کیس کی سماعت جسٹس منظور احمد کی سربراہی میں قائم دو رکنی بینچ نے کی، اس موقع پر عدالت نے بتایا کہ مقدمے میں نامزد دیگر تین ملزمان پہلے ہی ضمانت پر ہیں۔

مزید پڑھیے: پی ٹی وی کرپشن کیس، ڈاکٹر شاہد مسعود کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ

عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے سابق ایم ڈی پی ٹی وی ڈاکٹر شاہد مسعود کو 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ شاہد مسعود پہلے ہی پی ٹی وی کرپشن کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں ان پر دیگوں والی کمپنی کو کرکٹ میچز کے نشریاتی حقوق دینے اور ادائیگی کرنے کا الزام ہے۔

ڈاکٹر شاہد مسعود کو گزشتہ سال 23 نومبر کو ایف آئی اے نے عدالت کی طرف سے درخواستِ ضمانت مسترد ہونے کے بعد گرفتار کیا تھا۔

LEAVE A REPLY