موسم کی انگڑائی، ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی

0
73

کراچی : محکمہ موسمیات نے شہر قائد سمیت ملک کے دیگر حصوں آج ہلکی بارش کی پیش گوئی کردی ،جس کے باعث موسم دوبارہ سردہونے کاامکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج رات ہلکی پھلکی بارش ہوگی، جس کا سلسلہ جمعرات تک جاری رہنے کاامکان ہے۔

ڈائریکٹر میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ آج رات ہونے والی بارش جمعرات کی صبح تک جاری رہے گی، اور کم ازکم درجہ حرارت 9 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے امید ظاہر کی ہے کہ بارش برسانے والا نیا سسٹم آج سے پاکستان میں داخل ہوگا، جس سے شہر قائد سمیت ملک کے دیگر حصوں میں آئندہ 24 گھنٹے میں بارش کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ رواں ہفتے کے وسط میں ملک میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی ہے، آج سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ مختلف علاقوں میں پھیل جائے گا اور یہ سلسلہ جمعرات تک بالائی علاقوں میں برقرار رہے گا، جبکہ مغربی ہواؤں کے زیر اثر بارشیں اور بعض مقامات پر برفباری متوقع ہے۔

LEAVE A REPLY