ملک بھر میں بارشوں اور برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ

0
54

کراچی: ملک کے مختلف اضلاع میں بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

شہرِقائد کے بیشتر علاقوں میں رات گئے بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو صبح تک جاری رہا۔

کراچی کے مختلف علاقوں باالشمول ایئرپورٹ، ڈیفنس، سرجانی ٹاؤن، ناظم آباد اور پہلوان گوٹھ میں رات گئے بارش شروع ہوئی جو کہ صبح تک وقفے وقفے سے جاری رہی۔

سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی بارش ہوئی جن میں نوابشاہ، حیدرآباد، لاڑکانہ، نوشہروفیروز اور بدین شامل ہیں۔

محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز پیش گوئی کی تھی کہ ملک میں بارش برسانے والا سسٹم داخل ہوچکا ہے جسکی وجہ سے ملک میں بارشوں کا امکان ہے۔

صوبہ ہنجاب اور خیبرپختونخوا کے بھی مختلف اضلاع میں رات گئے بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہا جسکے باعث موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ بارش برسانے والا سسٹم اب کمزور ہوچکا ہے مگر موسم مزید چند دن سرد رہییگا۔

LEAVE A REPLY