حالیہ بارشیں اللہ رب العزت کا انعام ہیں، وزیراعظم

0
74

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں حالیہ بارشوں اور برف باری کو اللہ رب العزت کا انعام قرار دیا ہے۔

ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی بارشیں اور برف باری حقیقتاً اللہ رب العزت کا انعام ہیں۔

 ان کا کہنا ہے کہ ، ہماری پیداوار خصوصاً بارانی فصلوں کیلئے یہ بارشیں بالکل بروقت ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کے ان بارشوں سے زیر زمین پانی کی سطح ہی بلند نہیں ہو گی بلکہ برف پگھل کر دریاؤں کا حصہ بھی بنے گی۔

LEAVE A REPLY