ناشکرے عوام

0
198
تحریر: رب نواز بلوچ

 

 

 

جس حساب سے ادویات کی قیمتوں میں 15 فیصد اضافہ کا بتایا گیا، لیکن جب آپ ادویات خریدنے جاتے ہیں تو قیمتوں میں تقریباً 50 سے 63 فیصد تک اضافہ کردیا گیا، اسی طرح گیس کی قیمتوں میں 143 فیصد تک اضافہ کردیا گیا، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوچکا، حکومت کے پانچ ماہ کی قلیل مدت میں 3 بار ضمنی بجٹ پیش کیا گیا، اس کے علاوہ وزیر خزانہ صاحب آئی ایم ایف کے پاس جانے کی اطلاعات دیتے رہتے ہیں، مطلب عوام پر آئی ایم ایف کے شرائط سے منسوب مہنگائی کی تلوار لٹک رہی ہے۔

دوسری جانب جب عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 22 فیصد کمی ہوئی تب حکومت وقت نے عوام کو ریلیف دینے کا سوچا اور حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو ریلیف دینے کا اعلان کیا اور وفاقی حکومت نے حاتم طائی کی قبر کو لات مارتے ہوئے چند پیسوں کی کمی کا اعلان کیا، عوام نے اس فیصلے کو یکسر مسترد کردیا۔

عجیب عجیب اور منفرد قسم کے تجزیہ ہورہے ہیں

ایک تجزیہ ملاحظہ فرمائیں:

اگر آپکی بائیک روزانہ ایک لیٹر پٹرول پیتی ہے تو 59 پیسے کے حساب سے آپ ماہانہ 17 روپے اور 70 پیسے کی بچت کر سکتے ہیں۔اگر آپ ایک سال اسطرح پیسے بچاتے رہیں تو یقین کریں کہ ٹھیک ایک سال بعد آپ ایک ڈیڑھ درجن انڈے خرید سکتے ہیں

یوں اگر پڑوسی سے اچھے تعلقات رکھ کر آپ ان کی مرغی تھلے یہ انڈے رکھوا دیں تو ٹھیک 19 دن بعد آپ کے پاس پورے 18 چوزے ہونگے ۔

یوان دو ماہ بعد 18 مرغیوں کے مالک ہونگے ۔۔اب ان 18 مرغیوں نے روزانہ ایک انڈہ بھی دیا تو آپ ایک ماہ میں 540 انڈوں کے مالک ہونگے ۔ایک انڈہ 12 روپے کا ہو تو 6480 روپے کے مالک بن جائیں گے اب سوچئے کہ یہ تو ہو گئی اونلی ایک ماہ کی کمائی اب سال کی کمائی لگا لیں تو تو 77760 روپے کما لیں گے اب اسکو 5 سال سے ضرب دیں تو 388800 ہو گئے۔

لہذا موجودہ حکومت نے آپکو 59 پیسے فی لیٹر نہیں بلکہ اگلے پانچ سال کے بعد پورے 388800 روپے کا مالک بننے کا سنہری موقعہ دیا ہے۔

اتنے پیسوں کی 40 لیٹر روزانہ کا دودھ دینے والی 3 گائے آ سکتی ہے اس وقت 98 روپے فی کلو دودھ ہے اب آپ ایک ماہ اور پھر ایک سال کی دودھ کی کمائی کا حساب لگا لیں تو آپ اگلے پانچ سال بعد کروڑ پتی ہونگے۔

اب اگر آپکی قسمت ہی خراب ہے تو بے چارہ عمران خان کیا کرے ؟؟

ناشکرے پاکستانی عوام کو خوش کرنا بہت مشکل کام ہے۔

LEAVE A REPLY