اربوں روپے میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل میں اہم پیش رفت

0
223

کراچی: اربوں روپے کے منی لانڈرنگ اسیکنڈل میں اہم پیش رفت سامنے آگئی ،نیب نےکیس کو اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

 تفصیلات کے مطابق   سپریم کورٹ نے میگا منی لانڈرنگ کیس اسلام آباد منتقل کرنے کی ہدایت کی تھی ،نیب سندھ کی ٹیم مقدمہ منتقل کرانے سے متعلق درخوست لے کر بینکنگ عدالت پہنچی تھی ۔مقدمہ کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کی درخواست چئیرمین نیب اور پراسیکیوٹر جنرل کو ارسال کردی ہے۔

نیب پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ مقدمہ اسلام آباد منتقلی سے متعلق عدالت کو اطلاعی رپورٹ دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ مقدمے میں آصف زرداری کے قریبی دوست اور اومنی گروپ کے مالک  انور مجیدسمیت 4 ملزمان نامزد ہیں ۔

قبل ازیں نیب کی جانب سے یہ موقف اپنایا گیا تھا کہ ہمیں سندھ میں تحقیقات میں مشکلات آرہی ہیں اس وجہ سے کیس کو اسلام آباد منتقل کیا جائے تاکہ شفاف تحقیقات کرائی جاسکیں۔

LEAVE A REPLY