سرحدوں کے تحفظ پربھرپورتوجہ ہے، آرمی چیف

0
73

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں افغان مفاہمتی عمل میں ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظھار کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو میں 218 ویں ور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں جیو اسٹرٹیجک صورتحال اورسیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کانفرنس میں علاقائی امن باالخصوص افغان مفاہمتی عمل پر پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصرکی سازشیں ناکام بنانے کے لئے کوشاں ہیں، امن کی بہترصورتحال کے ثمرات لوگوں تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کے سرحدوں کی حفاظت کے لیے ردالفساد کے تحت آپریشن جاری ہیں، اپنی سرحدوں کے تحفظ سمیت مربوط قومی ردعمل پربھرپورتوجہ ہے اوررپاکستان کے خلاف تمام سازشیں ناکام بنائیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرکانفرنس میں کنٹرول لائن اورورکنگ باوٴنڈری پر سیزفائرکی بھارتی خلاف ورزیوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اس کے علاوہ مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیریوں پربھارتی مظالم بھی زیربحث لائے گئے، جبکہ پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

LEAVE A REPLY