حکومت نے صحت انصاف پروگرام کا آغاز کردیا

0
160

کروڑوں غریب افراد کو فی کس 7 لاکھ 20 ہزار رپے کا مفت علاج، وزیر عمران خان نے صحت انصاف پروگرام کے پہلےمرحلے  کا آغاز کردیا۔

اسلام آباد میں صحت انصاف کارڈ کے اجرا کی تقریب میں وزیراعظم عمران خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ صحت کارڈ سے کروڑوں افراد کو مفت علاج کی سہولت ملیگی، جس سے غربت میں بہی کمی آئیگی۔

انہوں نے کہا کے خیبرپختونخوا کے بعد یے پروگرام اسلام آباد، پنجاب، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور فاٹا کے لیے ہے، جس کے تحت غریب خاندان 7 لاکھ 20 ہزار روپے تک خرچ کرسکتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ جس معاشرے میں غریب آدمی کا علاج نہ ہو وہاں اللہ کا عذاب آتا ہے ، لہذا صحت کارڈ سے غریبوں کو علاج میں آسانی ہوگی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اس سے زیادہ بے بسی کیا ہوگی کہ گھر میں بیماری ہو اور علاج کیلئے وسائل نہ ہوں،نچلے کمزور طبقے کو صحت کارڈ سے تحفظ فراہم کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو مہنگائی کا احساس ہے، آنے والے دنوں میں غربت کم کرنے کا پروگرام لارہے ہیں۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کے روپے کی قدر 35 فیصد کم ہونے سے مہنگائی تو ہونی تھی، صورتحال ایسی ہے کے پاکستان سے بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش بہی آگے نکل گئے ہیں۔

LEAVE A REPLY